Top Ad 728x90

Tuesday 7 February 2012

’ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست قابلِ سماعت

سپریم کورٹ نے فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست باقاعدہ طور پر 
سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کے ایک مقامی وکیل ایف کے بٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی ابتدائی سماعت کی تو اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کا ان فوجی افسران کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو حکومت نے اپنی مرضی سے اُن کی مدتِ ملازمت میں توسیع دی ہے تو پھر کیسے ان افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس ضمن میں تحریری یقین دہانی عدالت کو کروائی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

Top Ad 728x90